English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شیخ رشید کا منصوبہ اب عمران ٹولے کیخلاف استعمال ہوگا،وزیرداخلہ

القمر

فیصل آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہاہے کہ شیخ رشید کا منصوبہ اب عمران ٹولے کے خلاف ہوگا۔رکن پنجاب اسمبلی چودھری ظفراقبال ناگرہ کی طرف سے دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ پارٹی قیادت نے جوملکی اورپارٹی کی ذمے داری دی ہے اُسے پوراکیاجائے گا،عام انتخابات میںصرف اپنا حلقہ این اے 106 نہیں بلکہ میاں محمد نوازشریف نے پنجاب کی ذمے داری بھی اُنہیں دے دی ہے،مرکزاورپنجاب میں حکومت سازی کے لیے پنجاب سے100قومی اور 200پنجاب اسمبلی کی نشستیں حاصل کرنے کا خود ٹارگٹ لے لیا ہے،2018ء کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) کی پی ٹی آئی سے10قومی اور پنجاب میں29سیٹیں زیادہ تھیں،جہاز استعمال کرکے مریخ سے حکومت پی ٹی آئی کودی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے