مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں قریوط کے مقام پر یہودی شرپسندوں نے فلسطینیوں پر تشدد کیا۔ اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکورٹی میں یہودی ا?باد کاروں کی بڑی تعداد نے جنوب مشرقی علاقے عرابہ میں نبع الما کے مقام پر فلسطینیوں پر حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور صوتی بم برسائے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی وادی اردن میں خربہ الفارسیہ میں فلسطینیوں کی قیمتی اراضی کی کھدائی کی۔ یہودی آباد کاروں نے احمیر الفارسیہ کے مقام پر 10 دونم اراضی پرکھدائی کی تاکہ یہودی کالونی کے قیام کے لیے زمین راہ ہموار کی جائے۔دوسری جانب صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے سلوان، راس عمود اور صورباہر میں کارروائیوں کے دوران حماس سے تعلق کے الزام میں 3نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے پاس سے حماس کے جھنڈے برآمد ہوئے ہیں۔
