English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی شرعی عدالت سودی نظام کے خلاف مقدمات کافیصلہ آج سنائے گی

القمر

اسلام آباد: وفاقی شرعی عدالت ملک سے سودی نظام معیشت کے خاتمے کیلئے دائر مقدمات میں محفوظ کیا گیا فیصلہ آج (جمعرات کو) سنائے گی۔

عدالت نے 12اپریل کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ،چیف جسٹس محمد نور مسکان زئی کی سربراہی میں جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور اور جسٹس خادم ایم شیخ پر مشتمل تین رکنی بینچ آج دس بجے فیصلہ سنائے گا۔

یاد رہے کہ کیس کی سماعت کے دوران جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر پروفیسر ابراہیم خان، ڈاکٹرفرید احمد پراچہ، جماعت اسلامی کے وکلا قیصر امام، سیف اللہ گوندل، تنظیم اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر محمد عاکف سعید،فقہ جعفریہ کے رہنما علامہ ساجد نقوی اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوتے رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی شریعت ایپلٹ بینچ نے 24 جون 2002 کو وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ معطل کرکے کیس واپس ریمانڈ کرتے ہوئے شرعی عدالت کو بجھوا یا تھا اور ہدایت کی کہ کیس کے مختلف پہلوں کا جائزہ لے کر دوبارہ فیصلہ کیا جائے۔ کیس ریمانڈ ہوکر واپس آنے کے 20 سال بعد12اپریل کو اس کیس کا فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے جوآج دس بجے سنایا جائے گا۔

عدالت نے کیس کا فیصلہ سنانے کیلئے جماعت اسلامی پاکستان سمیت دیگر مذہبی جماعتوں ، تحریک اسلامی، فقہ جعفریہ، جمعیت اہلحدیث، اور دیگر کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے