English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان ایشیا کپ کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہے، اولمپیئن آصف باجوہ

القمر

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے کہا کہ ہم نے با ضابطہ طور پر ایشیا کپ 2022 کی تیاری کے لیے دورہ یورپ کے دوران نیدرلینڈ نیشنل ہاکی ایسوسی ایشن سے میچز کی درخواست کی تھی ،

نیدرلینڈ نیشنل ہاکی ایسوسی ایشن نے اس حواکے سے ہمیں مثبت جواب دیا اور 2 میچوں کی سیریز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی۔ جس کا گزشتہ روز دوسرا میچ کھیلا گیا مزکورہ2 میچزکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جبکہ دوسرے میچ میں نیدر لینڈ نے کامیابی حاصل کی ،انہوں نے مزید کہا کہ

ہماری درخواست کردہ تاریخوں کے دوران نیدرلینڈ ہاکی ٹیم کا مصروف شیڈول ہے لیکن اسکے باوجود نیدر لینڈ ہاکی انتظامیہ نے بہترین کھلاڑیوں کا بندوبست کرنے کی نہ صرف پوری کوشش کی بلکہ بحیثیت ٹیم ممبر ٹیم کا حصہ بھی بنایا،غیر ملکی ٹیمیں ورلڈ کپ 2023 کی تیاری کر رہی ہیں اور وہ مختلف کمبی نیشنز آزما رہے ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کوالیفائیڈ غیر ملکی کوچز کی زیر نگرانی بڑے ایونٹس میں 7 نئے کھلاڑیوں کی صلاحیت کو آزمانے کا فیصلہ کیا اور یورپ کے دورے کے لیے 7 ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا، ان بیشتر کھلاڑیوں نے ڈھاکہ میں ایشین چیمپیئنز ٹرافی 2021 کھیلنے کی بھرپور صلاحیت بھی دکھائی ،انہوں نے مزید کہا کہ

پاکستان ایشیا کپ کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہے۔ ہم تمام سپورٹرز اور میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ ایشیاکپ 2022 میں اچھے نتائج کے لیے پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں۔تا کہ قومی ہاکی ٹیم کا حوصلہ مزید بلند ہو.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے