بریڈا : تفصیلات کے مطابق دورہ یورپ کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں4 گول سے ہرادیا،قومی ٹیم کی جانب سے واحد گول عبدالمنان نے کیا، نیدرلینڈ ہاکی ٹیم نے دوسرے میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو 1-4 سے شکست دے دی، کھیل کے آغاز ہی میں پاکستان کی جانب سے عبدالمنان نے شارٹ کارنر کی مدد سے خوبصورت گول اسکور کیا،
نیدرلینڈ نے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل ہی ایک گول کرکے میچ برابر کردیا ،بعد ازاں دوسرے ہاف کے تیسرے کوارٹر میں نیدرلینڈ نے ایک اور گول کرکے میچ میں ایک کے مقابلے میں 2 گول کی برتری حاصل کرلی،جبکہ چوتھے کوارٹر میں نیدر لینڈ نے مزید 2گول ا سکور کرکے میچ ایک کے مقابلے میں 4 گول سے جیت لیا،قومی ہاکی ٹیم 28 اپریل کو بیلجیئم میں پریکٹس سیشن کرے گی جبکہ 29 اپریل کو بیلجیئم کے ساتھ تیسرا میچ کھیلے گی.
