کراچی (اسٹاف رپورٹر) پہلے کوارٹر فائنل میں عمر ایسوسی ایٹ نے کربلا ہیروز کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر کھیلے گیے میچ میں کربلا ہیروز کی ٹیم 111 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اسمعیل شاہ نے 35 رنز بناے۔ اسپینردانش عزیز نے تباہ کن بولنگ کی اور 5 رنز دیکر 4وکٹیں حاصل کیں ۔ عارش علی خان نے 11 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں فاتح ٹیم نے ہدف دو وکٹوں پر 14 اوورز میں حاصل کرلیا۔ اعظم خان نے 3 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 39 رنز اسکورکیے۔ دانش عزیز نے 20 رنز بناے۔ اسد شفیق 29 اور کپتان سرفراز احمد 22 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ اسرار احمد نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں کینٹ ویریس نے پیشن سی سی کو سات وکٹوں سے زیر کیا۔ اور کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ پیشن سی سی نے تمام وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بناے۔ علی منظور نے 37 اور شہباز خان نے 24 رنز اسکور کیے۔
