English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دبائو میں نہیں آئوں گا،فارن فنڈنگ کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا،چیف الیکشن کمشنر

القمر

اسلام آباد(آن لائن ) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے تحریک انصاف کے ممنوع فنڈنگ کیس کے موقع پر سماعت کے دوران کہاکہ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سے ہمارے اوپر دبائو نہیں ڈالا جاسکتا ہے ہم فارن فنڈنگ کیس سمیت تمام فیصلے میرٹ پر کریں گے۔بد ھ کے روز تحریک انصاف کی غیر ملکی ممنوع فنڈنگ کے حوالے سے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل انور منصور جبکہ درخواست گزار اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ،سماعت کے موقع پر تحریک انصاف کے وکیل انور منصورنے اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکمنامہ پیش کر تے ہوئے الیکشن کمیشن کو فیصلہ پڑھ کر سنایا اور کمیشن سے کیس میں التوا کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ جب دیگر سیاسی جماعتوں کے حوالے سے اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ آجائے تو اس وقت سب کو ایک ساتھ سن لیں جس پر کمیشن کے رکن بلوچستان نے کہاکہ آپ کہتے ہیں کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کریںاس فیصلے میںکہاں لکھا ہوا ہے کہ انتظار کریںجس پر تحریک انصاف کے وکیل نے کہاکہ دوسری پارٹیوں کوتین تین ماہ کی تاریخ دی جا رہی ہے جبکہ ہمارے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2017 میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے خلاف درخواست دی تھی کمیشن کو اسی وقت معاملہ اسکروٹنی کمیٹی کو بھجوانا چاہیے تھا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آپ جذباتی نہ ہوں، آپ سینئر وکیل اور آپ کی عزت کرتے ہیںجس پر تحریک انصاف کے وکیل نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہونا چاہیے اگر آپ دوسروں کو اس لیول پر لیکر نہیں آتے تو یہ درست نہیںہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری دستاویزات درخواست گزار کو دی گئیں جبکہ ہمیں دوسری پارٹیوں کی دستاویزات نہیں دی جا رہیہے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ ہم نے دستاویزات فراہمی کا حکم دے دیا ہے اگر ہائیکورٹ نے ہمیں نوٹس کیا ہوا ہم وہاں جواب دیں گے جس پر تحریک انصاف کے وکیل نے کہاکہ جب تک باقی کیسز اس لیول پر نہیں آئیں گے یہ کیس بھی نہیں چل سکتا ہے ہمیں برابر کی پلینگ فیلڈ دیںبعدازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے