سرینگر (صباح نیوز) مقبوضہ کشمیرکے ایک اسکول میں بھی طالبات اوراساتذہ پرحجاب لینے پرپابندی عاید کردی گئی۔ کشمیر میں قابض بھارت کی انتظامیہ کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے بارہ مولا کے ایک اسکول میں طالبات اوراساتذہ پرحجاب لینے پرپابندی عاید کردی گئی۔اسکول کی جانب سے جاری کیے گئے سرکلر میں طالبات اوراساتذہ کواسکول کی حدود میں حجاب نہ پہننے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے حجاب پرپابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کوسمجھ لینا چاہیے کہ یہ بھارت کی کوئی ریاست نہیں جہاں مسلمانوں لڑکیوں اورخواتین کوزبردستی حجاب لینے سے روکا جائے۔ مقبوضہ کشمیرکی لڑکیاں اورخواتین حجاب پرپابندی برداشت نہیں کریں گی۔
