جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کی امداد سے متعلق ایجنسی کے سربراہ مارٹن گریفِتھس نے کہا ہے کہ قرن آف افریقا کہلانے والے خطے میں 20لاکھ بچے بھوک کے سبب موت کے منہ میں چلے جانے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ کینیا، ایتھوپیا ، صومالیہ اور قرن افریقا کے مختلف ممالک کے حصے دہائیوں کی بدترین خشک سالی کا شکار ہیں۔ اس علاقے کے ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد انتہائی بھوک کے خطرے سے دوچار ہیں۔ امدادی اداروں کو امید ہے کہ ایک دہائی قبل وہاں پڑنے والے بدترین قحط جیسے حالات سے بچا جا سکے گا ، جس میں لاکھوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جنیوا میں ہونے والی کانفرنس میں مارٹن گریفتھس نے کہا کہ خطے کے لیے فوری طور پر 1.4ارب ڈالر کی امداد درکار ہے،جب کہ امدادی ادارے کے پاس اس وقت بہت ہی کم رقم اس مد میں باقی بچی ہے۔
