English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی اے  کی  غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کو سوشل میڈیا پر تشہیر نہ کرنے کی ہدایت

القمر

اسلام آباد: پی ٹی اے نے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کو سوشل میڈیا پر تشہیر نہ کرنے کی ہدایت کردی، بصورت دیگر پی ٹی اے قانون کے تحت کارروائی کا آغاز کرے گا۔

ترجمان پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے  مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے)نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)سے ڈیجیٹل /سوشل میڈیا پر غیر قانونی ہا سنگ سو سائٹیوں کی تشہیری مہم روکنے کے حوالے سے رابطہ کیا۔ یہ اقدام لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے ایک رٹ پٹیشن میں 30مارچ 2022کو جاری ہدایت کے مطابق کیا گیا۔

ایسی تمام ہا سنگ سوسائٹیز جو متعلقہ اداروں سے این او سی حاصل کئے بغیر کام کر رہی ہیں کو ہدایات کی جاتی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر قانونی کاروباری تشہیر سے گریز کریں بصورت دیگر پی ٹی اے قانون کے تحت اپنے اختیارات کے مطابق کارروائی کا آغاز کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے