English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھیگ مانگنے والوں کو 3 سال اور منگوانے والوں کے لیے ایک سال کی سزا تجویز

القمر

اسلام آباد:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بھیگ مانگنے والوں کے لیے 3 سال اور منگوانے والوں کے لیے ایک سال کی سزا تجویز کر دی۔

سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹر سیمی ایزدی کی جانب سے بھیک مانگنے والوں کے بارے میں پیش کیے گئے بل پر غور کیا گیا۔ کمیٹی نے گداگری کی روک تھام اور بھیک مانگنے والوں کی بحالی کے لیے بل منظور کر لیا۔

بل میں بھیک مانگنے والے کے لیے 3 سال اور منگوانے والوں کے لیے ایک سال سزا تجویز کی گئی ہے۔

وزارت قانون کے نمائندے کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی اور کہا گیا کہ اسلام آباد کے لیے پہلے سے ایک جامع قانون موجود ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے وزارت قانون کے نمائندے کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے بل منظور کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے