لندن (جسارت نیوز)پاکستانی لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے لارڈز کرکٹ گرائونڈ کے باہر مداحوں کی بڑی تعداد کو آٹوگرافز دیے۔شاہین شاہ آفریدی نے کائونٹی چیمپئن شپ کے دوران مداحوں سے ملاقات کی اور لارڈز کرکٹ گرائونڈ کے باہر مداحوں کو آٹوگراف دیے، شاہین شاہ آفریدی رواں کائونٹی چمپئن شپ میں مڈل سکس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ لارڈز کرکٹ گرائونڈ میں کھیلنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے، ملک کے لیے لارڈز کرکٹ گرائونڈ میں کھیلنے کے جذبات ناقابل بیان ہوتے ہیں ۔ ورلڈکپ 2019 میں ملک کی نمائندگی کرچکا ہوں۔