سیئول(انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے فوجی پریڈ کا معاینہ کرتے ہوئے عسکری قوت بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق فوج کے قیام کو 90برس گزرنے پر ملک میں عسکری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر شمالی کوریا کے جدید ہتھیاروں کی نمایش کی گئی۔ ان میں سب سے بڑا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل آئی سی بی ایم ، ہواسونگ 17 اور حال ہی میں تجربہ کیا گیا ہائپرسونک میزائل بھی شامل تھا۔کم جونگ ان نے فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سپوت دشمن کو نیست و نابود کرنے کے لیے تیار ہیں۔