کابل: افغانستان کی رویت ہلال کمیٹی نے کل یکم مئی اتوار کو عید الفطر کا اعلان کردیا۔
افغانستان کی سپریم کورٹ کے سربراہ مولوی عبدالحکیم کے مطابق ملک میں چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں اور اتوار کو ملک میں عید الفطر منائی جائے گی۔
افغانستان میں پاکستانی سفیر منصورخان کے بیان کے مطابق اتوار یکم مئی کو افغانستان میں عیدالفطر ہوگی۔
یہ اعلان افغانستان کی افغانستان کی سپریم کورٹ کے سربراہ نے ہفتہ کو کیا ہے، جس کے مطابق کل اتوار کو افغانستان میں عید الفطر ہوگی۔
