English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا اور نیٹو یوکرین کو اسلحہ دینا بند کریں، روس

القمر

ماسکو: روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے امریکا اور نیٹو سے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ وہ یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کریں۔

چینی سرکاری نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے لاوروف نے دعوی کیا کہ روسی عسکری کارروائیاں منصوبے کے تحت آگے بڑھ رہی ہیں اور اگر مغربی قوتیں اس مسلح تنازعے کا حل چاہتی ہیں، تو انہیں کیف کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنی پڑے گی۔

روسی وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ ان کا ملک ڈالر پر انحصار کم کر رہا ہے اور اپنے ٹیکنالوجی سیکٹر کو بھی خود کفیل بنانے کی کوششوں میں ہے۔ چین نے اب تک اس جنگ کی مخالفت میں بیان نہیں دیا ہے اور عموما وہ ماسکو حکومت کے نظریے کی ہی حمایت کرتا آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے