ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 عید الفطر پر مری جانے والے سیاحوں کے لیے سفری ہدایات جاری

مری: عید الفطر کے موقع پر مری جانے والے سیاحوں کے لیے سفری ہدایات جاری کردی گئیں ، ہدایات کے مطابق گاڑی روڈ پر کھڑی کرنا اور سٹرک کنارے سیلفی لینا سخت ممنںوع قرار دے دیا گیا ہے۔

ہدایات میں پبلک مقامات پر اونچی آواز میں ٹیپ لگانا شور مچانا ممنوع قرار دیا گیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے سنگل لائن میں رہنے اوور ٹیک نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ہدایت نامے میں مال روڈ پر گاڑی موٹر سائیکل کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ بنک روڈ، ہال روڈ، جیو فورتھ روڈ، کلڈنہ روڈ، دلکشا روڈ، سیسل روڈ اور پنڈی پوائنٹ ون وے قرار دیئے گئے ہیں۔ اسکے علاوہ سیاحوں کی آگہی اور مدد کے لیے ڈسٹرکٹ کونسل مری میں کنٹرول روم قائم کردیئے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں