ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

40روسی جیٹ طیاروں کو مار گرانے کے بعد یوکرینی پائلٹ ہلاک

کیف: یوکرین کا ایک لڑاکا پائلٹ، جسے کیف کا بھوت کہا جاتا ہے، گزشتہ ماہ ایک لڑائی میں 40 روسی طیاروں کو مار گرانے کے بعد ہلاک ہوگیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، گزشتہ ماہ روسی افواج کے ساتھ جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے بہادر یوکرینی پائلٹ کی شناخت میجر سٹیپن ترابالکا کے طور پر ہوگئی ہے۔برطانیہ کے اخبار نے یہ بھی کہا کہ ترابالکا، ایک مگ 29 اڑ رہے تھے جوکہ 13 مارچ کو دشمن فوج کے ساتھ لڑتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

ان کے خاندان کے مطابق اس فائٹر پائلٹ کو بہادری کے لیے یوکرین کا اعلی تمغہ، آرڈر آف دی گولڈن اسٹار سے نوازا گیا، انہیں یوکرین کے ہیرو کا خطاب بھی دیا گیا۔دوسری جانب بہادر فائٹر پائلٹ کے ہیلمٹ اور چشمے اب لندن میں نیلام ہونے والے ہیں۔ترابالکا نے حملے کے پہلے دن 10 روسی طیاروں کو مار گرانے کے بعد دنیا بھر میں شہرت حاصل کی، لوگ انہیں کیف کا بھوت کہتے ہیں۔ میجر ترابالکا مغربی یوکرین کے ایک محنت کش خاندان میں ایک چھوٹے سے گاں میں پیدا ہوئے تھے اور وہ بچپن سے ہی پائلٹ بننا چاہتے تھے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں