کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل کراچی ماہی گیر کمیونٹی ڈی گول چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل میچ پھول پتی اسٹار اور ولی محمد میموریل کے مابین کھیلا گیا جس میں ایک سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد ولی محمد میموریل کی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں 3 گول سے کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ کی وننگ ٹرافی اپنے نام کرلی۔ اس، فائنل میچ میں پھول پتی اسٹار کی ٹیم بدقسمتی سے اس، پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے اسٹار کھلاڑی جواد واحدی کی خدمات سے محروم تھی جو کہ زخمی ہونے کے باعث اس فائنل میچ میں اہنے کھیل کے جوہر نہ دکھاسکے۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی فشرمینز کو آپریٹیو سوسائٹی کراچی کے ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی تھے۔ اس موقع پرفشرمینز،کوآپریٹیو سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹیو افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس کے علاوہ حیدری بلوچ کے چیئرمین حسین بخش بلوچ، وائس چیئرمین دلمراد عیدو، جوائنٹ سیکریٹری عبدالنبی بابا،انفارمیشن سیکریٹری زرخان بلوچ، اسسٹنٹ کوچ، شاہنواز سومار، علی محمد محلہ کے سماجی رہنما اسلم اللہ بخش، شاہجہان نیک، محمدخان، برکت فضل، جاوید لعل بخش، افضل حیدر اور دیگر بھی موجود تھے۔ میچ سے قبل اہلیان علی محمد محلہ کلری کی جانب سے زاہد ابراہیم بھٹی کیاعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد فشرمینز کوآپریٹیو سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر کا علاقے کے ماہی گیروں سے ملاقات تھی۔ اس، شاندار استقبالیہ تقریب کے بعد محترم زاہد بھٹی لوگوں کے ایک جم غفیر کے ساتھ گرائونڈ، تشریف لائے۔ میچ کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ مہمان خصوصی کا تعارف کرایا گیا۔ اس شاندار فائبل میچ کو، دیکھنے کے لئے شائقین فٹبال کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی جو اس خوبصورت میچ سے کافی لطف اندوز ہوئے۔ فائنل میچ کے اختتام کے بعد تقسیم انعامات کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔فائنل کی ونر ٹیم ولی محمد میموریل کو وننگ ٹرافی کے ساتھ 20 ہزار روپے کے کیش پرائز سے نوازا گیا جبکہ رنر ٹیم پھول پتی اسٹار کی ٹیم کو رنر ٹرافی کے ساتھ 10ہزار روپے کیش پرائز دیا گیا۔ پھول پتی اسٹار کے کھلاڑی جواد واحدی کو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کے طور پر کیش پرائز سے نوازا گیا جبکہ اس کے علاوہ کھلاڑیون میں انفرادی انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ آخر میں ٹورنامنٹ کے آرگنائزرز حیدری بلوچ کے کپتان عزیر صادق، ماجد مراد اور سمیر ڈیوڈ نے تمام مہمانوں اور شائقین فٹبال اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
