کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلجیم میں پاکستان کے سفیر ظہیر جنجوعہ نے پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے دورہ بیلجیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے بلجیم کے ہاکی کے لیجنڈا سٹیفن بلوشر کی پاکستان ہاکی ٹیم کی حمایت کے لئے دورے پر ان کاشکریہ اداکیا۔ ہفتہ کو اپنیبیان میں ظہیر جنجوعہ نے پاکستان کی ہاکی ٹیم نے عالمی اور اولمپک چمپئن بلجیم کے خلاف انتریپ میں شاندار کھیل پیش کرنے اور بھرپور جذبے کو سراہا۔ ظہیر جنجوعہ نے دونوں ملکوں کی ہاکی ٹیموں کا گروپ فوٹو اور کھیل کے مناظر کی تصاویر بھی شیئرکیں۔ انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ہاکی کے لیجنڈ اسٹیفن بلوشر سے پاکستان اوربیلجیئم کی ٹیموں کے مابین ہاکی کے میچ کے دوران انتریپ میں ملاقات پر انتہائی مسرت ہوئی۔ اسٹیفن بلوشر خصوصی طور پر بیلجیئم میں پاکستان کی ٹیم کی سپورٹ کے لئے آئے۔ پاکستانی سفیر نے پاکستانی ہاکی ٹیم سے محبت پر ان کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے ہاکی گرائونڈ میں اسٹیفن کیساتھ تصاویر بھی شیئر کیں ۔
