English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرانسس ٹیافو اور البرٹ راموس نے ایسٹوریل اوپن کے سیمی فائنل میں

القمر

لزبن (جسارت نیوز)فرانسس ٹیافو نے ڈیوڈو وچ فوکینا، البرٹ راموس نے فرنینڈو ورڈاسکو، سیبسٹن بیز نے رچرڈ گیسکٹ اورا سیبسٹن کورڈا نے بنجمن بونزی کو ہرا کر ایسٹوریل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، اے ٹی پی کے زیر اہتمام ایسٹوریل اوپن کے دلچسپ مقابلے پرتگال میں جاری ہیں، ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں امریکا کے فرانسس ٹیافو نے اسپین کے ڈیوڈو وچ فوکینا کو سخت مقابلے کے بعد 6-7 ، 7-5 اور 5-7 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، دوسرے کوارٹر فائنل میں اسپین کے البرٹ راموس نے ہم وطن حریف فرنینڈو ورڈاسکو کے خلاف اسٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6 سے کامیابی حاصل کی، تیسرے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کے سیبسٹن بیز نے فرانس کے رچرڈ گیسکٹ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-3 ، 1-6 اور 4-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں امریکا کے سیبسٹن کورڈا نے فرانس کے بنجمن بونزی کو 3-6 اور 3-6 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے