English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان فتنہ ہیں انہیں گرفتار کیا جائے گا، وزیر داخلہ

القمر

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان فتنہ ہیں انہیں گرفتار کیا جائے گا، روضہ رسول کے تقدس کو پامال کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ  جو بھی شہری کارروائی کے لیے آئے گا حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی، روضہ رسول کے تقدس کو پامال کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے، جو بھی شہری کارروائی کے لیے آئے گا حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت لوگوں کو ابھارا گیا، کچھ لوگ برطانیہ سے انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر کی سربراہی میں سعودی عرب آئے، ان لوگوں نے جو عمل کیا ہے اس پر قطعی معافی نہیں دی جائے گی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کیا کبھی کسی نے چاند رات کو احتجاج کی کال دی ہے، لوگ چاند رات کو لوگوں کوگلے لگاتے ہیں، یہ شخص نوجوان نسل کو گمراہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب نے کچھ لوگوں کو ڈی پورٹ کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شیخ رشید سے متعلق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ذاتی عناد اور سیاست کو مسجد نبوی تک لے جانے کا کوئی تصور نہیں کر سکتا، یہ پاگل انسان ایسے حرکتیں کرتا رہا ہے، گفتگو اور پریس کانفرنس دیکھ لیں، شیخ رشید کی پریس کانفرنس کے بعد کیا کسی ثبوت کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے