کیف(صباح نیوز)یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین اور روس کے مابین جاری جنگ میں اب تک 23 ہزار روسی فوجی مارے جا چکے ہیں۔ جرمن ٹی وی کے مطابق انہوں نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں اس بات کا دعوی کیا کہ روسی افواج کو اس جانی نقصان کے علاوہ ہزاروں ٹینکوں اور25 ہزار دیگر جنگی گاڑیوں کی تباہی بھی برداشت کرنا پڑی ہے۔روسی فوجیوں کی ہلاکتوں کے بارے میں کوئی مصدقہ تعداد سامنے نہیں آئی ہے۔ تاہم روس کی جانب سے یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ 24 فروری سے جاری اس جنگ میں ایک ہزار روسی فوجی مارے گئے ہیں۔ روسی حکام نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ اسی دوران یوکرین کے23 ہزار سے زائد جنگجو مارے گئے۔ انہوں نے روسی فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ”ہر روسی فوجی اب بھی اپنی جان بچا سکتا ہے۔ آپ ہماری سرزمین پر مرنے سے بہتر ہے کہ روس میں رہ کر زندہ رہیں۔
The post ۔23 ہزار روسی فوجی مارے جا چکے ہیں، یوکرینی صدر appeared first on Daily Jasarat News.
