ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حبیب یونیورسٹی نے ایچ کے انٹر یو نیورسٹی فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایچ کے اسپورٹس اینڈ ایونٹ آرگنائزر کی جانب سے ایچ کے انٹر یونیورسٹی فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کی بارہ ٹیموں نے حصہ لیا۔اقرا یونیورسٹی ، این ای ڈی یونیورسٹی، محمد علی جناح یونیورسٹی، شہید بے نظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی،حبیب یونیورسٹی،کراچی یونیورسٹی، سر سید یونیورسٹی، بے نظیر بھٹو لیاری یونیورسٹی، الما یونیورسٹی، ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی، ہمدرد یونیورسٹی، آئی بی اے شامل تھی۔ایچ کے انٹر یونیورسٹی فٹبال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل حبیب یونیورسٹی نے جیت لیا۔ فائنل میں الما یونیورسٹی کو چار گول سے شکست دے دی۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مزدور رہنما اسپورٹس لور یعقوب احمد شیخ نے کہا کہ کراچی کی رونقیں بحال کرنے میں اسپورٹس فیسٹیول کا اہم کردار ہے۔ رمضان المبارک میں شہر کے تمام گرائونڈز پر مختلف ٹورنامنٹ جاری ہیں، نوجوانوں کو مثبت سرگرمی ملتی ہے۔ نوجوان طلباء تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل پر بھی توجہ دیں، کھیل جسمانی نشوونما کے ساتھ ذہنی نشوونما بھی کرتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ میں ٹورنامنٹ آرگنازرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اتنا خوبصورت ٹورنامنٹ منعقد کیا، کھیل کے میدان آباد دیکھ کر خوشی ملتی ہے۔ مزدوروں کے بچوں کیلئے بھی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے۔ کھیلوں کے مقابلے صحت مند ماحول فراہم کرتے ہیں۔ ایچ کے اسپورٹس اینڈ ایونٹ آرگنائزر کے حفیظ خان نے کہا کہ عید کے بعد مزید ٹورنامنٹ کرائے جائیں گے، اسپورٹس آرگنائزر اور اسپانسرز سے مل کرشہر کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں