English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ویٹ لفٹرز اورفیڈریشن پر پابندی کا فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع

القمر

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے چھ ویٹ لفٹرز اور فیڈریشن پر پابندی کا امکان ہے، ان کے متعلق فیصلہ آئندہ ہفتے آسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر 6 ویٹ لفٹرز اس وقت معطل ہیں، جس میں طلحہ طالب سمیت کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے تین ویٹ لفٹرز بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ویٹ لفٹرز اور فیڈریشن کو چار برس تک پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے یونان میں ہوگا، اجلاس ورلڈ جونئیر ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ کے موقع پر ہوگا۔جونیئر ورلڈ چمپئن شپ دو سے 10 مئی تک یونان میں منعقد ہوگی۔انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لیے ہیں، تحقیقات مکمل ہونے پر آئی ٹی اے اور ورلڈ باڈی فیصلے سے آگاہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق عید چھٹیوں کے بعد پی او اے انکوائری کمیٹی نے بھی کھلاڑیوں کو طلب کیا ہے، جبکہ کبڈی کے کھلاڑیوں نے ’سیمپل بی‘ ٹیسٹ نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے