English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تینوں جماعتوں کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں،میاں اسلم

القمر

اسلام آباد (صباح نیوز ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذکی طر ف ایک قدم بھی نہیں بڑھایا گیا ، قوم کو سمجھ جانا چاہیے کہ ظالم کا ساتھ دینا، ظلم میں شریک ہونے کے مترادف ہے، عوام کو صالح اور ایمان دار لوگوں کو آگے لانا ہوگا تاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی مملکت بن سکے، انہوں نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف کو محض الزام تراشی اور سابقہ حکومت کی بری کارکردگی کا رونا رونے کے بجائے اپنی کارکردگی دکھانا ہو گی، ملک میں قانون کی بالادستی ،مہنگائی کا خاتمہ ، آئی ایم ایف سے چھٹکارا، سودی معیشت سے نجات حکو مت کی ترجیح اول ہو نی چاہیے ، انہوں نے کہا ملک میں مہنگائی کے سونامی نے غریب آدمی کا جینا دُوبھردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی ٹین میں افطار پارٹی کے شر کاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ناظم زون ڈاکٹر طاہر فاروق ، گروپ لیڈر یو نین کونسل جی ٹین سیف السلام اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی دہائیوں سے کرپٹ سرمایہ دارانہ سودی معیشت کے خاتمے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے،رمضان المبارک میں وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ قوم کے لیے امید کی کرن ہے، تینوں جماعتوں کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں، قوم کے لیے جماعت اسلامی واحد آپشن ہے، ہمارا یہ عہد ہے کہ اقتدار میں آ کر انصاف اور قانون کی بالادستی قائم کریں گے، نظام تعلیم کو جدید اسلامی اصولوں پر استوار کیا جائے گا، عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی ممکن بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے