مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) کویتی اسپیکر مرزوق غنیم عید الفطر کے موقع پر مکہ مکرمہ پہنچ گئے ، جہاں انہوں نے شاہ سلمان سے ملاقات کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ سلمان نے مکہ مکرمہ کے صفا پیلس میں مرزوق غنیم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وہاں شیخ صالح بن عبداللہ بن حمید، شاہی مشیر اور حرمین شریفین کے ائمہ کرام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شاہ بحرین حمد بن خلیفہ ، مصری صدر عبدالفتاح سیسی اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد کی جانب سے ٹیلی فون پر شاہ سلمان کو مبارک باد پیش کی گئی۔