English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

“ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے واحد حل نظام مصطفی کے نفاذ میں ہے”

القمر

لاہور:جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری امیر العظیم نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا راز کلمہ طیبہ کی بنیاد پر مشتمل ہے جبکہ اس ملک کے کو بحران سے نکالنے کے لیے واحد حل نظام مصطفی کے نفاذ میں ہے ۔

امیر العظیم نے کہاکہ حکومتیں بار بار تبدیل ہوتی رہیں لیکن عوام کے حالات تبدیل نہیں ہو ئے جوکہ ہر گذرتے دن کے ساتھ بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں، پہلے تبدیلی کے نام پر آنے والے حکمرانوں نے عوام سے بہت بڑا دھوکا کیا۔

رہنما جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ  عوام کی روزمرہ کی زندگی کا جینا دوبھر کردیا ملک کے زیادہ تر غریب لوگ دو وقت کی روٹی کھانے سے محروم ہوچکے ہیں اور اب بعد میں آنے والے حکمران بھی صرف چہرے تبدیل کرنے کی مشق کررہی ہیں انہوں نے پہلے بھی حکومتیں کیں ملک اور کی لوٹ مار کرنے کے سوا انہوں نے کوئی بھی کام نہیں کیا۔

امیر العظیم نے کہاکہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا راز مدینہ کی ریاست کے نظام میں مضمر ہے جو کہ حقیقی معنوں میں لوگوں کی زندگیاں تبدیل کرسکتی ہے۔تحریک انصاف نام تو ریاست مدینہ کا لیتی رہی لیکن کام اس کے برعکس کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی صاف شفاف جمہوریت اور نظام حکومت میں یقین رکھتی ہے ہم لوٹوں اور نوٹوں کی سیاست سے بہت دور ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ اپنی قسمت تبدیل کرنے کے لیے صاف شفاف کردار کے حامل لوگوں کو منتخب کریں۔جماعت اسلامی ملک میں حقیقی معنیٰ میں نظام مصطفی ﷺ ٰ قائم کرنے میں یقین رکھتی ہے جس میں حکمران اور رعایا کی اونچ نیچ اور طبقاتی تفاوت کی کوئی گنجائش نہیں۔ وفاقی شرعی کورٹ نے جو سود کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر فیصلہ دیا ہے اس پر اگر عمل درآمد کیا جائے تو اس ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے