English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سجاول،تعلقہ اسپتال میں بدانظامی و کرپشن کا نوٹس لیا جائے

القمر

سجاول(نمائندہ جسارت) سجاول میں مجرمانہ سرگرمیوں میں اضافے اورتعلقہ اسپتال سجاول میں بدانتظامی و کرپشن کا نوٹس لیاجائے بصورت دیگر احتجاج کیاجائیگا، جمعیت علمائے اسلام تعلقہ سجاول کا عمومی اجلاس زیر صدارت امیر مولوی نذیراحمد عمرانی کے ہواجس میں تعلقہ سجاول کے تمام یونٹس کے عمومی ارکان نے بھرپور شرکت کی۔ عید ملن اجلاس میں سے خطاب کرتے ہوئے امیرمفتی نذیراحمد عمرانی نے کہاکہ جمیعت علمائے اسلام عوام کی آواز ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے ،بلدیاتی الیکشن میں سجاول کی ہریونین کونسل اور ٹائون کمیٹی میں جے یوآئی کے امیدوار بھرپور حصہ لیں گے اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی اور الیکشن کے لیے بھرپور تیاری کا فیصلہ کیاگیا۔اجلاس سے حافظ نصراللہ ہاشمانی ، مولوی اشرف میمن ،مولوی محمد حسن قاسمی اور مولوی نور سومرو نے بھی خطاب کیا۔اجلاس میں فوتی اور بیمار کارکنان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں تعلقہ اسپتال سجاول میں بدانتظامی اور کرپشن کی وجہ سے غریب مریضوں کو ادویات و سہولیات نہ ملنے پر تشویش کا اظہارکیاگیااسپتال میں ادویات نہ ملنے اور حاملہ خواتین کی ڈیلیوری کے لیے دربدرکرکے پیسے بٹورنے کا نوٹس لیکر فوری طورپر ایم ایس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاگیاجبکہ علاقے میں بڑھتی ہوئی مجرمانہ سرگرمیوں ، منشیات کے عام استعمال اور ایس ایچ او سجاول کی جانب سے مجرموں کی سرپرستی پر بھی سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے فوری طورپر ہٹاکر بااخلاق اور ایماندار پولیس افسرایس ایچ او سجاول تعینات کرنے کے لیے ایس پی سجاول کو وفد کی صورت میں تحریری مطالبات پیش کیے جائیں گے تاکہ مجرموں کو گرفتارکرکے علاقے میں امن امان قائم کیاجاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے