English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عراق میں ریت کا طوفان ایک ہزار افراد اسپتال پہنچ گئے

القمر
بغداد: عراقی دارالحکومت میں ریت کے طوفان کے باعث حد نگاہ کم ہوگئی ہے

بغداد(انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی دارالحکومت میں ریت کے طوفان کے بعد سانس کی بیماری پھیلنے کے باعث ایک ہزار افراد اسپتال پہنچ گئے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ گزشتہ ماہ ملک میں آنے والا ساتواں طوفان ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق عراق کے 18 صوبے ریت کے طوفان سے متاثر ہوئے۔ دارالحکومت بغداد کے علاوہ شمال میں الانبار اور کرکوک صوبوں کے حکام نے لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی تاکید کی۔وزارت صحت کے مطابق الانبار صوبے کے اسپتالوں میں سانس لینے میں دشواری کے 700 کیس آئے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے