English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلادیش : ساحل پر عید منانے والے سیکڑوں روہنگیا مہاجرین گرفتار

القمر

ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلہ دیشی پولیس نے ساحل پر عید منانے والے 450روہنگیا مہاجرین کو گرفتار کرلیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق روہنگیا مہاجرین کو اپنے کیمپوں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیںہے۔ بنگلادیش میں پولیس چند ماہ کے دوران میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں میں غیر قانونی قرار دے کر 3ہزار دکانیں اور چند مقامی نجی اسکول منہدم کر چکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر برائے مہاجرین کے مطابق ساحل سے گرفتار کیے گئے روہنگیا باشندوں کو جلد واپس ان کے کیمپوں میں بھیج دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے