English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سودی نظام کے خاتمے تک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتے،ذکر اللہ مجاہد

القمر

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سودی نظام معیشت کے خاتمے تک ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتے۔ پورا پاکستان اپنے سودی نظام کی وجہ سے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کیخلاف جنگ میں مصروف ہے جو ترقی اورخوشحالی کا راستہ نہیں بلکہ تباہی کا راستہ ہے۔ حکومت قوم کے ٹیکس کے پیسوں سے اربوں ڈالرز صرف سود کی مد میں ادا کررہی ہے۔ سود کا خاتمہ،حکومت کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے۔ پاکستان کے تینوں آئین پہلے 1956ء،دوسرے 1962ء اور تیسرے آئین 1973ء میں اس بات کی ضمانت دی گئی اور اس بات کے عزم ظاہر کیا گیا تھا کہ حکومت پاکستان نظام معیشت سے سود کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے گی لیکن بدقسمتی سے آج تک سودی کے خاتمہ کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا اور اب وفاقی شرعی عدالت نے بھی فیصلہ سنا دیا ہے کہ اسلامی ریاست اور سودی نظام معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ اس لیے اب علماء کرام سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے مسلمان کی ذمہ داری سودی نظام معیشت کے خاتمہ کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے