English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹنڈو الہیار: 25 سالہ نوجوان کی گھر سے لاش برآمد

القمر

ٹنڈوالہیار (نمائندہ جسارت)گنجان آباد کالونی اکبر ی کالونی میں اصغر شاہ کے گھر سے نوجوان بیٹے فیضان شاہ کی لاش ملنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن مظہر مہدی نے پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل لے کر قانونی کارروائی کے لیے لاش کو سول اسپتال منتقل کر نے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں ۔پولیس ذرئع سے معلوم ہوا کہ نوجوان فیضان شاہ کا واقعہ خودکشی لگتا ہے جبکہ فیضان شاہ کے چاچا محمد اسلم شاہ نے سول اسپتال میں میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ فیضان شاہ نے خودکشی نہیں کی البتہ ایسے قتل کیا گیا۔ واضح رہے کہ نوجوان کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی جبکہ فیضان کے گھر سے خودکشی کے لیے استعمال ہو نے والی رسی بھی بر آمد ہو نے کی اطلاع موصول ہو ئی ہیں۔ ایس ایچ او مظہر مہدی نے کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں ۔ پو سٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد واضح ہو جائے گا کہ واقعہ خو دکشی ہے یا قتل ،جبکہ ور ثہ کی جانب سے تھانے میں مقد مہ درج نہیں کر وایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے