جھڈو(نمائندہ جسارت) شہریوں کی جانب سے عثمان کمپلیکس کے نزدیک پاک فوج کی حمایت میںملک اسلم کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں اقلیتی برادری کے افراد نے بھی شرکت کی،شہریوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کی حمایت میں نعرے درج تھے،شرکاء نے پاک فوج کے حق میں پر جوش نعرے بازی بھی کی،اس موقع پر ملک محمد اسلم،ملک محمد افضل،ہمیرو کولی،علی اکبر انٹر، غلام مصطفیٰ قمبرانی، طالب کھوسہ اور دیگر نے کہاکہ پاک فوج سلامتی کی ضامن اور ملکی سرحدوں کے تحفظ کی علامت ہے، پاک فوج نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے، قوم پاک فوج کے شانہ و بشانہ کھڑی ہے،فوج کے خلاف مخصوص سیاسی قوتوں کی جانب سے زہریلا پروپیگنڈاناقابل برداشت اور باعث شرم ہے، مظاہرین نے پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا فوری طور بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
