English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران میں گرفتار اساتذہ کی رہائی کے لیے احتجاج

القمر
تہران: ایران میں اساتذہ کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج میں شہری شریک ہیں

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں ہیومن رائٹس واچ کے تحت گرفتار اساتذہ کی رہائی کے لیے احتجاج کیاگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق مظاہرین نے تہران حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک بھر میں زیر حراست اساتذہ کو رہا کریں۔ اس سے قبل یکم مئی کو ہونے والے پرامن احتجاج کے دوران کم از کم 38 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ تنظیم نے کہا کہ ایرانی ٹیچرز ٹریڈ ایسوسی ایشن کے ترجمان محمد حبیبی سمیت 17 اساتذہ اب بھی حراست میں ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی ثقافتی اساتذہ کی تنظیموں کی رابطہ کار کونسل نے کم تنخواہوں پر ملک گیر احتجاج کی کال دی تھی۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے