ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلاول بھٹو 17 مئی امریکہ کا 2روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ امریکہ کا دورہ کریں گے۔

اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 17 اور 18مئی امریکہ کا دورہ کریں گے، وزیر خارجہ امریکہ کا دورہ امریکی وزیر خارجہ کی دعوت پر کر رہے ہیں جہاں وہ 18مئی کو عالمی تحفظ خوراک بین ا لوزراتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دورہ امریکہ کے دوران وزیر خارجہ امریکی ہم منصب سمیت متعدد امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے،بلاول بھٹوزرداری نے 12مئی کو امریکہ میں دوسری عالمی کوویڈ کانفرنس میں مجازی طور پر شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

دورہ امریکہ میں وزیر خارجہ کے ہمراہ وزیر مملکت برائے انور خارجہ حنا ربانی کھر کے جانے کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں