اسلام آباد :آئی جی موٹروے پولیس انعام غنی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،پولیس سروس گریڈ 21کے انعام غنی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور پولیس سروس گریڈ 21 کے خالد محمود کو آئی جی موٹروے کا عارضی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
خالد محمود موٹروے پولیس میں ہی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔انعام غنی کا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع مالاکنڈ سے ہے انہوں نے 1989میں بطور اے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی ان کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے سترہویں کامن سے ہے۔
کیرئیر کے آغاز میں انعام غنی نے سی ایس اے اور نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں خدمات سر انجام دیں۔انعام غنی ایف آئی اے اور آئی بی میں بھی انتہائی اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
