اسلام آباد: سینئر وکیل اشتر اوصاف کو اٹارنی جنرل مقرر کر دیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے معروف قانون دان اور سینئروکیل اشتر اوصاف کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی منظوری دے دی،اشتر اوصاف نواز شریف دور میں بھی بطور اٹارنی جنرل خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اس کے علاوہ وہ 2015-16ء میں وزیراعظم کے سپیشل اسسٹنٹ قانون وانصاف رہ چکے ہیں جبکہ دو مرتبہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی ذمہ داریاں بھی نبھاچکے ہیں۔
