ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی حکومت کا بلیغ الرحمن کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمن کا نام گورنر پنجاب کیلیے صدر کوارسال کردیاگیا۔حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے بلیغ الرحمن کا
نام گورنر پنجاب کے لیے صدرمملکت کو ارسال کیاگیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پچھلی حکومت نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو عہدے سے برطرف کرکے عمر سرفراز چیمہ کو گورنر بنایا تھا۔ عمر چیمہ نے ن لیگ کی نئی حکومت کیلیے کئی مشکلات کھڑی کیں اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے سے انکار کردیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں