کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیلکن اسپورٹس کے زیرِ اہتمام چوتھاآل کراچی محمد راشد میموریل رمضان کپ2022لوسٹ بوائز کلب نے جیت لیا،فائنل میں انفائنائٹ کا رپوریشن کو28رنز سے شکست کا سامنا کر نا پڑا،رفاع عام جم خانہ گراؤنڈ پر لوسٹ بوائز کلب نے 150رنز کا ہدف دیا،حفیظ نے60اور ضائم نے30رنز بنائے،احد علی نے3 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں انفائنائٹ کارپوریشن 122رنز پر آؤٹ ہوگئی، مقصود حفیظ نے57رنز بنائے،نوید،حسنات نے 3,3 و کٹئں حاصل کیں، فائنل میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی حنیف گوہر چیئر مین گوھر گروپ آف کمپنیز نے ٹورنامنٹ کی ونر ٹرافی لوسٹ بوئز کلب کے کپتان اسحاج بن ارشد اور رنرز اپ ٹرافی انفائنائٹ کلب کپتان فرحان عادل کو پیش کیا،ایونٹ کے بہترین بیٹرقاضی ناصر،بہترین بولر احد علی،مین آف دی ٹورنامنٹ علی اسحاق اور فائنل کے مین آف دی میچ قاضی حفیظ قرار پائے، ایونٹ کے سیکریٹری دانش جمیل نے مہمانِ خصوصی حنیف گوہر کو یادگاری شیلڈ پیش کی،تقریب میں شفیق کاظمی،ناظم جمال،سعد صدیقی،ندیم شاد،عتیق صدیقی(میڈیا کوآرڈی نیٹر ٹورنامنٹ) ،امپائر عرفان عنائت، امپائر جاوید رمضان، اسکورر وقار مشوانی کو شیلڈ پیش کی گئیں۔
