باجوڑ(جسارت نیوز)باجوڑ سے تعلق رکھنے والے جمناسٹک ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے وزیرکھیل خیبر پختونخواہ و وزیراعلی محمود خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ضم ہونے کے بعد بھی ان کیساتھ قبائلی علاقوں کے کھلاڑیوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے اور ان کی رجسٹریشن نہیں کی جارہی حالانکہ ان کی تنظیم رجسٹرڈ تنظیم ہے ساتھ میں انہیں جمناسٹک کا سامان بھی فراہم نہیں کیا جارہا ۔ بیان میں ڈسٹرکٹ باجوڑ جمناسٹک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رضوان اللہ کاکہنا ہے کہ ان کی تنظیم رجسٹرڈ ہے اور باقاعدہ انتخاب کے بعد کابینہ کا انتخاب کیا گیا جو کہ کے پی جمناسٹک ایسوسی ایشن کیساتھ بھی رجسٹرڈ ہے مگر قبائلی علاقہ ہونے کی وجہ سے صوبائی اسپورٹس ڈائریکٹریٹ برائے ضم اضلاع ہمیں ایسوسی ایشن ماننے کو تیار نہیں ہم نے اس معاملے میں متعدد درخواستیں بھی ضم اضلاع کے اسپورٹس ڈائریکٹریٹ کو دی ہیں مگر اس بارے میں مکمل طور پر خاموشی ہیں رضوان اللہ کے مطابق باجوڑ میں اسپورٹس کمپلیکس میں دفتر کے قیا م کیلئے ڈی ایس او سے بھی رابطہ کیا گیا جبکہ اس حوالے سے سیکٹر کمانڈر بھی انتظامیہ کو ہدایات دی مگر ضم اضلاع کے ا سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں بیٹھے فرعون ہمیں کہہ رہے ہیں کہ آپ کھلاڑی ہیں اور کھلاڑیوں کی ایسوسی ایشن نہیں ہوتی ‘ حالانکہ دنیا بھر میں یہی قانون ہے کہ کھیل سے وابستہ افراد ہی ایسوسی ایشن قائم کرتے ہیں ۔
