ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کولمبیا: حکومت کے خلاف احتجاج میں 100گاڑیاں نذر آتش

کولمبیا میں حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران بس میں لگائی گئی آگ کو بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے

بگوٹا(انٹرنیشنل ڈیسک) کولمبیا میں حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران 100گاڑیاں نذر آتش کردی گئیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق کلان ڈیل گولفو نامی مقامی گروہ نے سابق رہنما ڈائیرو انتونیو اسوگا کی امریکا حوالگی کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے مسلح ہڑتال کا اعلان کیا تھا،جس کے بعد انہوں نے سڑکوں پر گاڑیوں کو آگ لگانا شرو ع کردیا۔ واضح رہے کہ کلان ڈیل گولفو گروہ کے رہنما اوٹونیل پر منشیات کی اسمگلنگ کا الزام ہے۔ اس کے خلاف نیویارک کی عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں