تیونس سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک تیونس نے کہا ہے کہ وہ جانسن اینڈ جانسن ویکسین کا استعمال بند کر دے گا۔ تیونسی ذرائع ابلاغ نے کورونا وبا کے خلاف لڑنے والی سائنسی کمیٹی کے ایک رکن کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ ماہر ریاضی ڈیگفوس نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے جانسن اینڈ جانسن کے استعمال سے خون کے انجماد سمیت تشویش ناک طبی پیچیدگیوں کا انکشاف کیا ہے،جس کی وجہ سے وزارت صحت نے جانسن اینڈ جانسن کا استعمال ختم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
