بھارت: مدھیہ پردیش میں آتش زدگی سے 7افراد ہلاک مئی 8, 2022 القمر بھوپال (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں 3منزلہ مکان میں آتشزدگی سے 7افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں 5مرد اور 2خواتین شامل ہیں۔ آگ گھر کے باہر کھڑی گاڑی میں لگی،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔