English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی سمیت سندھ بھر میں 11 مئی سے گرمی میں شدت کا امکان

القمر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات پاکستان نے کہا ہے کہ گرمی کی شدید لہر کراچی سمیت پورے سندھ کو 11 مئی سے تقریباً ایک ہفتے کے لیے اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ شدید گرمی کی لہر سے کراچیکا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوسکتا ہے، ابھی یہ گرمی کی لہر مرکزی اور بالائی سندھ پر موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کی ہیٹ ویو ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں 12 سے 14 مئی کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے اور دادو، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہید بے نظیر آباد، نوشہرو فیروز، خیرپور، شکارپور اور گھوٹکی اضلاع میں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔ اسی عرصے کے دوران جامشورو، حیدر آباد، بدین، ٹھٹہ، میرپور خاص اور عمر کوٹ اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ خشک اور گرم موسم فصلوں، سبزیوں اور باغات کو متاثر اور توانائی کی طلب میں بھی اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ عوام کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ جہاں تک ممکن ہو خاص طور پر پیک آورز 11 سے 4 بجے کے درمیان براہ راست سورج کے نیچے نہ جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے