English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عوام اور کاروبار دوست بجٹ پیش کریں گے،مفتاح اسماعیل

القمر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عوام اور کاروبار دوست بجٹ پیش کریں گے‘ حکومت میکرو اکنامک استحکام اور مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے‘ وفاقی بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی ایوان ہائے صنعت و تجارت میں (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عرفان اقبال شیخ کی قیادت میں آنے والے صنعت کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت سختی سے ملک میں ترقی کی مجموعی سطح کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر پالیسیوں کے ذریعے مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ صدر ایف پی سی سی آ ئی نے وفاقی وزیر خزانہ کو آئندہ وفاقی بجٹ کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کاروباردوست بجٹ پیش کرے گی‘ پائیدار اقتصادی ترقی کا ارادہ رکھتی ہے لہٰذا تمام اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو پرکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے