English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی

القمر

کراچی:سندھ میں حلقہ بندیاں کب تک مکمل ہونگی؟ الیکشن کمیشن کا اہم اعلان۔ الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات چھبیس جون دو ہزار بائیس کو ہوں گے، دس مئی کو ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس جاری کریں گے، بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار دس تا تیرہ مئی کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے لئے حلقہ بندیوں کا کام بھی تیزی سے جاری ہے، ضلع غربی اور کیماڑی میں حلقہ بندیوں کا کام اکتیس مئی تک مکمل کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ میں لوکل باڈیز الیکشن دو مراحل میں کرائیں جائے گے، پہلے مرحلے میں چودہ اضلاع میں انتخابات ہونگے جبکہ دوسرے مرحلے کے لئے چوبیس جولائی کو میدان سجے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے