English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رواں سال 65برس سے زاید عمر کے افراد حج نہیں کرسکیں گے

القمر

ریاض (آئی این پی )سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیاہے کہ رواں سال 65برس سے زاید عمر کے افراد حج نہیں کرسکیں گے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سال کا حج 65سال سے کم عمر عازمین کے لیے ہوگا، عازمین کو ویکسین کی ساری خوراک مکمل کرانا لازمی ہے، باہر سے آئے عازمین کو روانگی سے 72گھنٹے قبل ٹیسٹ رپورٹ دینا ہوگی۔سعودی وزارت کا کہنا ہے کہ عازمین کو مناسک حج ادا کرتے وقت تمام احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ہوگا۔اعلامیے کے مطابق اس سال دنیابھر سے عازمین حج کی تعداد 10لاکھ تک ہوگی، یہ تعداد اسلامی ممالک کو دیے گئے کوٹے کے مطابق ہے۔دوسری جانب پاکستان میں حج درخواستوں کی وصولی پیر سے متعلقہ بینکوں میں شروع ہوگئی ہے، حج درخواستیں 13مئی تک نامزد14بینکوں میں جمع کرائی جاسکیں گی اور 15مئی کو حج درخواستوں پر قرعہ اندازی ہوگی۔ درخواست کیساتھ 50ہزار روپے ٹوکن جمع کرانا ہوگا، پاسپورٹ، 3تصاویر، ویکسین اور میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی لازمی ہوگا۔علاوہ ازیںجن عازمین کے پاسپورٹ 5جنوری 2023ء تک کارآمد نہیں وہ اپنے پاسپورٹ کے اعادے کے لیے پاسپورٹ آفس کے فراہم کردہ ٹوکن پر بھی حج درخواست جمع کرا سکتے ہیں بشرطیکہ وہ نئے پاسپورٹ 18مئی 2022ء تک لازمی جمع کرا دیں۔ بصورت دیگر ناکام تصور کیے جائیں گے۔سال 2015ء سے 2019ء کے دوران حج کرنے والے افراد اس سال سرکاری حج اسکیم میں درخواست دینے کے اہل نہیں ماسوائے وہ مرد حضرات جو کسی ایسی خاتون رشتے دار کے شرعی محرم ہوں جس نے خود بھی مذکورہ عرصے کے دوران حج نہ کیا ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے