کراچی ( ااسٹاف رپورٹر)آل کراچی شہید عبدالخالق کے پی ٹی یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ بتعاون بابل اسپورٹس فٹبال کلب جس میں عثمان آباد یونین بمقابلہ بلوچ برادرز کے مابین کھیلا گیا میچ مقررہ وقت تک ایک، ایک گول سے برابر رہا میچ کا فیصلہ پیلنٹی ککس پر ہوا جس میں عثمان آباد یونین نے بلوچ برادرز کو 2 کے مقابلے میں 4 گو ل سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلی۔میچ کا آغاز ہوتے ہی دونوںٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف برتری حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھی دونوں ٹیموں کی طرف سے بہترین کھیل اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا گیادونوں جانب بہترین فئیر پلے ہوا۔مہمان خصوصی نادر گبول تھے جنھوں نے کک لگا کر میچ کا افتتاحکیا مہمان کے ہمراہ رحیم بخش بلوچ ،اخلاق احمد ،لالا انور ،استاد دلمراد ماسٹر نذیر ،شعبان ،یاسر لال ،اسماعیل کوچ تھے۔ میچ حیدر علی نے سپروائز کی جبکہ معاونت قیوم کوچ ،چاچا سعید نے کیا جبکہ میچ کمشنر کے فرائض محمد علی نے سر انجام دئیے۔
