ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محمد اقبال قریشی میموریل فلڈلا ئٹ رمضان المبارک نارتھ برادرز فٹبال کلب کے نام

کرا چی ( اسٹاف رپورٹر) دو سرا آل کراچی محمد اقبال قریشی میموریل فلڈلا ئٹ رمضان المبارک فٹبال ٹورنا منٹ جس کا یر اہتمام فیڈرل یو نائٹیڈ فٹبال کلب کی جانب سے ایف سی ایریاٹینکی فٹبا ل گرائونڈ پر ٹورنا منٹ میں نا رتھ برادرز فٹبال کلب نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ژوب یونائٹیڈ فٹبال کلب کو مقررہ وقت میں مقابلہ ایک ،ایک گول سے برابر رہنے کے بعد پنا لٹی ککس پر 3-2سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ ایف سی ایریا ٹینکی فٹبال گرائونڈ پر کھیلے گئے فا ئنل میچ میں نارتھ برادرز فٹبال کلب نے میچ کے پہلے ہاف سے ہی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہو ئے خریف ٹیم کے گول پوسٹ پر متعدد مرتبہ گول کرنے کی کو شش کی لیکن کا میاب نہ ہو سکے اس دوران میچ کے15ویں منٹ میں نارتھ برادرز کے کپتان طاہر شاہ نے خریف ٹیم کے دو پلیئرز کو ڈاج دیکر ایک زور دار کیک لگا کر گول کر دیا اور اپنی ٹیم کو ایک گول کی بر تر ی دلا دی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں