English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹنڈومحمد خان،پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،12 گرفتار

القمر

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی عبداللہ میمن کے احکامات ، جرائم پیشہ عناصر منشیات فروشوں ، ایکٹو کرمنلز کیخلاف پولیس کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ، 12 ملزمان گرفتار ، 125 گرام چرس ، 4800 مین پڑیاں ، 200 گھٹکے ، 78 لیٹر دیسی شراب ، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عبداللہ میمن کی ہدایت پر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر ، منشیات فروشوں اور ایکٹو کرمنلز کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، پولیس اسٹیشن تحصیل ٹنڈومحمدخان کے ایس ایچ او حاجی محمود لغاری نے کارروائی کرتے ہوئے ایک چرس فروش ملزم سکندر شاہ کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 125 گرام چرس برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، دوسری کارروائی میں ایس ایچ او حاجی محمود لغاری نے مین پوری سپلائر ملزم غلام رسول ڈیتھو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک ہزار مین پوریاں برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، سٹی پولیس اسٹیشن ٹنڈومحمدخان کے ایس ایچ او ظہور احمد نوناری نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 مین پوری سپلائر ملزمان حمالو میمن ، شہزاد راجپوت ، عباس علی شیخ ، میر نوناری کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2800 مین پوریاں ، 200 گٹکے برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے۔دوسری کارروائی میں ایس ایچ او ظہور احمد نوناری نے دیسی شراب فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 شراب فروش ملزمان اللہ بچایو جسکانی ، شاہد شیخ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 38 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے۔ پولیس اسٹیشن شیخ بھرکیو کے ایس ایچ او نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروش ملزمان ذوالفقار علی خاصخیلی ، سجاد شیخ ملاح ، میر حسین تھیم کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1 ہزار مین پوریاں ، 300 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ۔ملاکاتیار پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او منظور احمد پٹھان نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک شراب فروش ملزم منٹھار علی کو گرفتار کر تے ہوئے اس کے قبضے سے 10 لیٹر دیسی شراب برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے